قرغزستان میں حفاظ قرآن كے اعزاز میں تقريب

IQNA

قرغزستان میں حفاظ قرآن كے اعزاز میں تقريب

22:12 - February 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2078863
بين الاقوامی گروپ: عالمی انجمن قرآن كريم كے زير اہتمام حفاظ قرآن كے اعزاز میں منعقد ہونے والی تقريب میں قرغزستان كے ۱۶ حفاظ كو تعريفی اسناد اور انعامات سے نوازا گيا
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عالمی انجمن قرآن اور عبداللہ بن عباس قرآن سنٹر كے تعاون سے قرغزستان كے حافظان قرآن كے اعزاز میں ايك تقريب كا انعقاد كيا گيا۔ ۷ فروری كو منعقد ہونے والی اس تقريب كا آغاز تلاوت قرآن مجيد سے ہوا اور اس كے بعد قرغزستان كے مفتی اعظم كے خصوصی نمائندے نے خطاب كيا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں عالمی انجمن قرآن كريم كی خدمات كو سراہا اور ان كا شكریہ ادا كيا۔
خبررساں ادارے محيط كی رپورٹ كے مطابق مفتی اعظم قرغزستان كے نمائندے نے عبداللہ بن عباس قراان سنٹر كی خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور ملك بھر كے قرآن سنتر سے اپيل كی كہ وہ قرآن مجيد كی تعليم كے لیے عبداللہ بن عباس سنٹر كی روش اور طريقہ كار كو اپنائیں۔
744468
نظرات بینندگان
captcha