بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق دبئی كی اسلامی و فلاحی تنظيم كے سربراہ حمد الشيبانی تقريبات كی تفصيلات بتاتے ہوئے كہا كہ یہ تقريبات ايك ہفتے تك جاری رہیں گی اور علمائے كرام سيرت نبوی كی مختلف پہلووں پر روشنی ڈالیں گے اور نعت خواں و قسيدہ گو حضرات رسول اكرم(ص) كی شان میں نعت خوانی اور قصيدہ گرئی كریں گے۔
خليج ٹائمز كی رپورٹ كے مطابق تنظيم كے مشاورتی شعبے كے انچارج محمد المحيری نے بتايا كہ عيد ميلاد النبی كی تقريبات كے دوران دبئی كی مساجد میں ۵۰۰ سو زيادہ تقارير اور خطابات منعقد ہونگے جن میں علماء اور دانشور رسول اكرم (ص) كے اخلاق حسنہ كو نماياں كریں گے۔ انہوں نے مزيد كہا كہ رسول اكرم (ص) كی حيات طيبہ ہميشہ بشريت كے لیے ايك بہترين نمونہ ہے اور جشن عيد ميلاد النبی كے موقعہ پر ہفتہ بھر مساجد سے اسی عظيم اسوہ اور نمونہ كے بارے میں گفتگو كی جائے گی۔
746865