بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق غزہ كی حمايت میں فرانس میں شروع ہونے والا مارچ ۲۶ فروری تك ملك كے مختلف شہروں میں رواں دواں رہے گا اور غزہ كے مظلوم عوام كے لیے مالی امداد كے ساتھ ساتھ سماجی اور اخلاقی حمايت بھی حاصل كرے گا۔
Saphirnews كی رپورٹ كے مطابق یہ كاروان اب تك ليل اور اسٹراسبرگ سے گزر چكا ہے اور مارسی، بورڈو، كائن، ميلوز اور مون بولیہ سميت كئی شہروں میں جائے گا۔ یہ كاروان فرانس كے تقريبا ۲۰ شہروں میں جائے گا اور وہاں مختلف سيمينار اور پروگرامز كے انعقاد كے ذريعہ لوگوں كو غزہ اور فلسطين كے حمايت كےلیے تيار كرے گا۔ اس كاروان كے نتيجہ میں فرانس كی بعض انسانی حقوق كی تنظيموں نے ايك اعلامیہ جاری كيا ہے جس میں غزہ كا محاصرہ ختم كرنے كا مطالبہ كيا گيا ہے۔
746747