كويت میں الحساوی قرآنی مقابلوں كا اہتمام

IQNA

كويت میں الحساوی قرآنی مقابلوں كا اہتمام

23:12 - February 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2082268
بين الاقوامی گروپ: قرآنی تنظيم مبرّۃ المتميزين كويت كے زير اہتمام منعقد ہونے والے مبارك عبدالعزيز الحساوی قرآنی مقابلوں میں شركت كے لیے ۱۳ فروری سے ناموں كا اندراج شروع ہوگيا ہے جو چاليس دن تك جاری رہے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق كويت كے معرو قرآنی مقابلوں مبارك عبدالعزيز الحساوی میں شركت كے لے ناموں كے اندراج كا آغاز ۱۳ فروری سے ہوگيا ہے اور چاليس دن تك جاری رہے گا۔ مقابلوں كے ناظر جزاع الصويلح نے كويتی اخبار الرائ كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ان مقابلوں كے انعقاد كا مقصد كويت كی نئی نسل كو قرآن مجيد كی تعليم كی جانب راغب كرنا ہے۔
الصويلح نے یہ بھی كہا كہ ان مقابلوں كا ايك مقصد معاشرے میں قرآنی تعليمات كا فروغ اور انہی تعليمات كو بنياد بنا كر ترقی و كمال كی جانب قدم بڑھانا ہے اسی لیے ان مقابلوں كے لیے ہمارا نعرہ "قرآن ، زندگی كی روشنی" ہے۔ انہوں نے بتايا كہ یہ مقابلے دو حصوں میں منعقد كیے جائیں گے ايك حسے میں تمام لوگ شركت كرسكتے ہیں اور دوسرا حصہ صرف معذور افراد كے لیے مخصوص ہے۔
748185
نظرات بینندگان
captcha