بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق تاريخ اسلام كے مختلف واقعات وغيرہ اور ديگر تعليمات پر مشتمل اسلامی انسائيكلوپیڈيا كو بينگلور كے دانشور سيد اقبال زہير نے تحرير كيا ہے اور اسے دو جلدوں میں شائع كيا گيا ہے۔ اسنائيكلوپیڈيا كی ہر جلد ۱۳۰۰ سوصفحات پر مشتمل ہے۔
روزنامہ عرب نيوز كی رپورٹ كے مطابق انسائيكلوپیڈيا كی تقريب رونمائی بينگلور ہی میں منعقد ہوئی اور كرناٹك ہائيكورٹ كے جج قاضی محمد انور نے بطور مہمان خصوصی شركت كی۔ تقريب رونمائی سے خطاب كرتے ہوئے سيد اقبال زہير نے كہا كہ انسائيكلوپیڈيا كی تدوين میں انہیں اور ان كے ساتھی محقيقن كو ۱۵ سال كا عرصہ لگا اور یہ انسائيكلوپیڈيا اس لحاظ سے اہميت كا حامل ہے كہ اسے مسلمان اسكالر نے تحرير كيا ہے ورنہ عام طور پر تدوين كیے جانے والے اسنسائيكلوپیڈيا مغربی اسكالرز كی جانب سے تحرير كیے گئے ہیں جن میں اسلام كی درست تصوير پيش نہیں كی گئی ہے۔
747969