بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق اسلامی انقلاب كی ۳۲ویں سالگرہ كے موقعہ پر تھائی لينڈ كی معروف مذہبی و روحانی شخصيت شيخ احمد قمی ايوارڈ كی تقريب منعقد ہوئی۔ اس تقريب میں جنوبی ايشياء كے نمائندہ ولی فقیہ آيت اللہ محمد نقی شاہرخی ، اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير بيزمارك ، ثقافتی اتاشی جلال تملہ سميت تھائی لينڈ كی سياسی و سماجی شخصيات نےشركت كی۔
اسلامی ثقافت وروابط آرگنائزشن شعبہ تھائی لينڈ كی رپورٹ كے مطابق جلال تملہ نے تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ شيخ احمد قمی كا نام اہل تھائی لينڈ كے لیے ايك جانا پہچانا نام ہے جنہوں نے ملك میں حقيقی اسلام كا پيغام پہنچايا اور ملك میں امن ، رواداری ، قانون پسندی اور ايك دوسرے كے احترام كو فروغ ديا اور اب جو لوگ اس وادی میں نماياں خدمات انجام ديتے ہیں انہیں شيخ احمد قمی ايوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔
ياد رہے كہ اس سال یہ ايوارڈ شيخ احمد قمی كے بارے میں بہترين كتاب تدوين كرنے پر جوريد پونگ جورارات كو ديا گيا۔
747112