ايتھوپيا میں جشن عيد ميلاد النبی

IQNA

ايتھوپيا میں جشن عيد ميلاد النبی

18:14 - February 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2082475
بين الاقوامی گروپ: ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی (ص) كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے گذشتہ روز ايتھوپيا كے مسلمانوں نے جشن عيد ميلاد النبی كا انعقاد كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق دنيا بھر میں رحمۃ للعالمين كے جشن كی تقريبات منعقد ہورہی ہیں اور اسی روايت كو قائم ركھتے ہوئے گذشتہ روز ايتھوپيا كے مسلمانوں نے بھی جشن عيد ميلاد النبی منعقد كيا۔ محفل ميلاد كی یہ تقريب ايتھوپيا كے دارالحكومت اديس ابابا میں واقع مسجد انوار میں منعقد ہوئی جس سے اسلامی امور كی اعلی كونسل كے سربراہ حاج سعيد غزوہ نے خطاب كيا اور رسول اكرم (ص) كی سيرت طيبہ كے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور امت مسلمہ كو سيرت طيبہ پر عمل پيرا ہونے كی دعوت دی۔
Waltainfo كی رپورٹ كے مطابق حاج سعيد گزہ نے اپنے خطاب كے دوران تاكيد كی كہ مسلمان اپنی فكری سطح بلند كریں اور بقائے باہمی كی بنياد پر ديگر اديان كے پيروكاروں كے ساتھ تعلقات كو مزيد مضبوط بنائیں۔
ياد رہے كہ ايتھوپيا كا قديمی نام حبشہ ہے اور اس وقت ملك كی ايك تہائی آبادی كا تعلق مسلمانوںسے ہے ۔
748831
نظرات بینندگان
captcha