شارجہ میں مسجد كاسنگ بنياد

IQNA

شارجہ میں مسجد كاسنگ بنياد

18:13 - February 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2082476
بين الاقوامی گروپ:گذشتہ روز محكمہ اوقاف شارجہ كے سيكرٹری جنرل شيخ صقر بن محمد القاسمی نے شارجہ میں اسلامی فن معماری كی شاہكار ايك نئی مسجد كا سنگ بنياد ركھ ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق شارجہ میں اسلامی فن تعمير كو مدنظر ركھتے ہوئے ايك عظيم الشان مسجد تعمير كی جائے گی۔ اس مسجد كی تعمير كے لیے گذشتہ روز سنگ بنياد ركھنے كی تقريب منعقد ہوئی جس میں شارجہ كے محمكہ اوقاف كے سيكرٹری جنرل شيخ صقر بن محمد القاسمی نے شركت كی اور مسجد كا سنگ بنياد ركھا۔
خيلج ٹائمز كی رپورٹ كے مطابق شارجہ میں تعمير ہونے والی اس مسجد كومكمل ہونے میں دوسال كا عرصہ لگے گا اور اسمیں ۹۰۰ نمازيوں كی گنجائش ہوگی۔ مسجد كی تعمير پر ساٹھ لاكھ درھم لاگت آئے گی اورمسجد ۲۸۱۸ میٹر مربع پر تعمير كی جائے گی۔
748816
نظرات بینندگان
captcha