بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ختمی مرتبت ، رحمت دوعالم ، سرور كائنات حضرت محمد مصطفی (ص) كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے اعدن كے علاقے عجلون كيمسجد عبين میں محفل ميلاد كا انعقد كيا گيا۔ جشنعيد ميلاد النبی كا انتظام عجلون كے ثقافتی ادارے كے سربراہ سامر فريحات اور ديگر سرگرم كاركنوں كی طرف سے كيا گيا تھا۔
اردن كے اخبار الدستوركی رپورٹ كے مطابق جشن عيد ميلاد النبی سے سابقہ فوجی سربراہ عبداللہ المناصرہ نے خطاب كيا اور اپنے خطاب كے دوران شركاء سے اپيل كی كہ سيرت رسول اكرم (ص) كو اپنے لیے نمونہ عمل اور اسوہ حسنہ قرار دیں۔
ياد رہے كہ اردن ہی كے صوبے مادباء میں بھی رسول اكرم(ص) كی ولادت باسعادت كی مناسبت سے تقريب كا انعقاد كيا گيا تھا جس میں مختلف علماء اور نعت خواں حضرات نے رسول اكرم(ص) كے حضور نذرانہ عقيدت پيش كيا۔
749036