غزہ پر اسرائيلی حملہ، تين فلسطينی شہيد

IQNA

غزہ پر اسرائيلی حملہ، تين فلسطينی شہيد

23:40 - February 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2082819
بين الاقوامی گروپ: گذشتہ روز اسرائيلی سيكيورٹی فورسز كے غزہ پر حملے كے نتيجہ میں تين فلسطينی شہيد ہوگئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز علی الصبح اسرائيلی ٹينكوں نے بيت لاحیہ كے قريب موجود فلسطينی پناہ گزينوں پر فائرنگ كردی جس كے نتيجہ میں تين ماہيگير درجہ شہادت پرفائز ہوگئے ہیں۔
روزنامہ عرب نيوز كی رپورٹ كے مطابق اسرائيلی ٹينكوں كی اس كاروائی میں ہيلی كاپٹر بھی شريك ہوئے اور جب تك اسرائيلی فورسز علاقے میں آپريشن كے نام پر مظلوم فلسطينيوں كو نشانہ بناتی رہیں اس وقت تك عوام كو مزيد خوفزدہ كرنے كے لیے ہيلی كاپٹر فضا میں پرواز كرتے رہے۔ اس سے قبل بدھ كے روز بھی اسرائيلی فورسز كے حملے میں دو فلسطينی مزدور زخمی ہوگئے تھے۔
ياد رہے كہ ۲۰۰۶ كے انتخابات میں حماس كی كاميابی كے بعد سے اسرائيل نے غزہ كا محاصرہ كيا ہوا ہے اور آئے دن غزہ كے مظلوم عوام اسرائيلی مظالم كا نشانہ بنرہے ہیں۔
749815
نظرات بینندگان
captcha