بين الاقوامی قرٓانی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مغرب میں اسلام كے خلاف چلنے والی لہر كے نتيجہ میں آئے دن اسلام كے خلاف الٹا سیڈھا پروپيگنڈا جاری ہے اور ہر روز اسلام كے بارے میں غلط فہميوں كے بڑھانے كےلیے مغربی میڈيا بھی نئے نئے الفاظ اسلام كے بارے میں استعمال كركے لوگوں كو اسلام سے دور كرنے میں مصروف ہے ايسے میں كچھ لوگ اسلام كا صحيح تعارف كروانے كےلیے كوششوں میں مصروف ہیں انہی میں سے ايك انجمن اسلامی ہے جو ويلز میں اسلام كے درست تعارف كے لیے ہفتہ اسلام منارہی ہے ۔
Swanseaisoc كی رپورٹ كے مطابق ہفتہ اسلام كے دوران اسلام سے آشنائی كے بارے میں مختلف پروگرام منعقد كیے جائیں گے ۔ انہی میں سے ايك محفل قرآن ہے۔
ہفتہ اسلام كے دوران ايك نمائش كا بھی اہتمام كيا گيا ہے اور نمائش گاہ كا وزٹ كرنےكے خواہشمند افراد ہفتہ اسلام كے دوران ہر روز صبح دس بجے سے ايك بجے دوپہر تك نمائشگاہ كا وزٹ كرسكتے ہیں۔
750512