مشرق وسطی كے ممتاز قاريوں كا اجتماع

IQNA

مشرق وسطی كے ممتاز قاريوں كا اجتماع

23:01 - February 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2083520
قرآنی سرگرمياں گروپ: مشرق وسطی كے ممتاز قاريوں كا مشتركہ اجلاس ۲۴ فروری كو سعودی شہر سیھات میں منعقد ہوگا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مشرق وسطی كے معروف قاريان قرآن سعودی عرب كے شہر سیہات میں اكٹھے ہورہے ہیں۔ ان قاريوں كے اجتماع اور قرآنی محفل كا اہتمام انوارلاقرآن كمیٹی سیہات كی جانب سے ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی اور حضرت امام جعفر صادق كے ايام ولادت كی مناسبت سے كيا گيا ہے۔
قرآنی نيوز ايجنسی مرن كی رپورٹ كے مطابق سیہات شہر میں واقع مسجد رسول اعظم میں محفل قرآن كا آغاز ۲۴ فروری كو شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا اور سعودی عرب كے علاقہ مشرق وسطی كے مختلف ممالك سے تعلق ركھنے قاری، قرآن مجيد كی تلاوت كریں گے۔
قاريان قرآن كے علاوہ مختلف قرآن سنٹرز سے تعلق ركھنے والی شخصيات كے علاوہ علماء بھی بڑی تعداد میں شركت كریں گے۔
ياد رہے كہ انوار القرآن سیھات قرآن مجيد كی تعليم كا ايك فعال اور سرگرم ادارہ ہے جس كے تحت وقتاً و فوقتاً محافل قرآنی كا اہتمام كيا جاتا ہے۔
750068
نظرات بینندگان
captcha