چينی ائمہ مساجد تركی میں تعليم حاصل كریں گے

IQNA

چينی ائمہ مساجد تركی میں تعليم حاصل كریں گے

23:03 - February 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2083524
بين الاقوامی گروپ: محكمہ مذہبی امور تركی اور اسلامی فاؤنديشن چين كے درميان ہونے والے معاہدے كے نتيجہ میں چينی ائمہ مساجد الہيات كے شعبہ میں تعليم حاصل كرنے كے لیے تركی جائیں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق محكمہ مذہبی امور تركی اور اسلامی فاؤنڈيشن چين كے درميان ايك معاہدہ طے پايا ہے جس كی روشنی میں چينی ائمہ مساجد تركی میں تعليم حاصل كریں گے۔
روزنامہ زمان ٹودے كی رپورٹ كے مطابق محكمہ مذہبی امور تركی كا ايك بلندپایہ وفد ہلال الدين چن گونگيان كی سرپرستی میں چين كے دورے پر گيا جہاں انہوں نے اسلامی فاأنديشن كے سربراہ مہمت گورمز سے ساتھ ملاقات كی اور مختلف امور پر تبادلہ خيال ہوا اوریہ معاہدہ عمل میں آيا۔
مہمت گورمز نے اس بارے میں گفتگو كرتے ہوئے بتايا كہ ہر سال طلباء كا ايك گروپ تركی جائے گا اور وہاں مزہبی تعليم حاصل كركے ملك واپس آجائے گا۔ انہوں نے اس معاہدے كو محكمہ مذہبی امور تركی اور اسلامی فاؤنديشن كے درميان تعلقات كا ايك نيا باب قرار ديا۔
750116
نظرات بینندگان
captcha