بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق گذشتہ روز غزہ میں قرآنی مراكز كے سربراہوں كا مشتركہ اجلاس مسجد دارقطنی میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے دارالقرآن و السنۃ كے سربراہ رجب عامر عجوز نے شركاء كو خوش آمديد كہا اورقرآن مجيد كے سلسلہ میں ان كی خدمات كو سراہا اور شكریہ ادا كيا۔
panet.co.il كی رپورٹ كے مطابق مشرقی غزہ كے قرآنی مركز دارالقرآن و السنہ كے سربراہ ياسر حسونہ نے قرآنی مركز كی سرگرميوں كی رپورٹ پيش كی اور ديگر قرآنی مراكز كے سربراہوں سے اپيل كی وہ قرآنی مراكز كو مزيد پھيلانے كی كوشش كریں۔
ياد رہے كہ دارالقرآن الكريم و السنہ كی جانب سے حفظ قرآن اور اسلامی احكام كی تعليم كی كلاسز كا بھی انعقاد كيا گيا تھا جس میں ۴۰ حافظان قرآن كريم نے شركت كی۔
750333