بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی سرمایہ كاری كے موضوع پر دوروزہ نشست تيونس میں منعقد ہوگی جس میں اسلامی ممالك كے اقتصادی ماہرين شركت كریں گے۔ اسلامی سرمایہ كاری كے بارے میں ہونے والی یہ چوتھی نشست افريقی اسلامی سرمایہ كار تنطيم فافی اور اسلا انوسٹ كے تعاون سے منعقد كی جارہی ہے۔
Kapitalis ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق اسلا انوسٹ كے سربراہ اور نشست كے منتظم زبير بن تردیہ نے گفتگو كرتے ہوئے كہا اسلامی سرمایہ كاری كا یہ اجلاس تيونس كی اقتصادی صورت حال كو بہتر بنانے كے لیے یہاں منعقد كيا جارہا ہے۔
زبير بن تردیہ نے مزيد كہا كہ تيونس میں سرمایہ كاری كرنے كا رجحان بڑھ رہا ہے لہذا ہمیں چاہیے كہ اسلامی اقتصاد كے بارے میں تيونس میں موجود تصور كی اصلاح كی جائے اور مشرق وسطی كے سرمایہ كاروں كو ملك میں سرمایہ كاری كی جانب راغب كيا جائے۔
750240