بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جنوبی افريقہ كی تنظيم طب اسلامی فاؤنڈيشن نے خبر دی ہے كہ جنوبی افريقہ كے شہر ڈربن میں عنقريب اسلامی ہسپتال كا قيام عمل میں لايا جائے گا اور یہ ہسپتال ۲۰۱۳ء تك كام شروع كردے گا۔
ٹائمز لائيو ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق ۲۰۱۳ء میں قائم ہونے والے اسلامی ہسپتال میں مسجد، وضو خانے، قرآن سنٹر كے علاوہ عملے كا لباس بھی اسلامی احكام كے مطابق ہوگا۔ طب اسلامی فاؤنڈيشن كی رپورٹ كے مطابق ہارون دوكرت نے ہسپتال كے بارے میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ہسپتال نجی شعبے كے تحت كام كرے گا اور اس ہسپتال میں مسلم و غير مسلم تمام مريضوں كا علاج كيا جائے گا۔ ہسپتال میں تمام اسلامی احكام كی رعايت كی جائے گی اور عملے كے لباس سے ليكر غذا تك اسلامی احكام كے مطابق ہوگا اور ہسپتال میں مريضوں كو حلال غذا پيش كیے جائیں گے۔
751092