صومالیہ میں قرآن سنٹر كا افتتاح

IQNA

صومالیہ میں قرآن سنٹر كا افتتاح

23:38 - February 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2085000
قرآنی سرگرمياں گروپ: اسلامی فلاحی فاؤنڈيشن كی جانب سے صومالیہ كے شہر بوراما میں پہلے قرآن سنٹر نے قرآن مجيد كی تعليم كا آغاز كرديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق صومالیہ كے علاقے اودال كے شہر بوراما میں اسلامی فلاحی فاؤنڈيشن كی جانب سے تاسيس كیے جانے والے پہلے قرآن سنٹر نے قرآن مجيد كی تعليم كا آغاز كرديا ہے۔ قرآن سنٹر كی افتتاحی تقريب میں محكمہ تعليم كے حكام كے علاوہ علماء، دانشوروں سميت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق ركھنے والے افراد نے شركت كی۔
«SomaliLandPress» ويب سئٹ كی رپورٹ كے مطابق افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے صومالیہ كے بزرگ مفتی شيخ عبداللہ علی جوہر نے خطاب كرتے ہوئے قرآن مجيد كی اہميت پر روشنی ڈالی اور قرآن مجيد كی تعليم كے لیے اس قسم كے سنٹرز كی تعمير كو سراہا۔ اس موقعہ پر اسلامی فلاحی فاؤنڈيشن كے سربراہ صديقی محمود نے بھی خطاب كيا اور فاؤنڈيشن كی سرگرميوں پر روشنی ڈالنے كے علاوہ قرآن سنٹرز كی تاسيس كے عزم كا اظہار كيا۔
751846
نظرات بینندگان
captcha