امام موسی صدر جنوبی ليبيا میں قيد ہیں، عيسی عبدالمجيد منصور

IQNA

امام موسی صدر جنوبی ليبيا میں قيد ہیں، عيسی عبدالمجيد منصور

23:53 - February 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2085005
بين الاقوامی گروپ: تبو قبائل محاذ كے بانی اور اپوزشن رہنما عيسی عبدالمجيد منصور نے خبردی ہے كہ لبنان كے شيعہ رہنما سيد موسی صدر جنوبی ليبيا كے شہر سبہا میں كی جيل میں قيد ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق كرنل قذافی كے مخالف رہنما اور تبول قبائل محاذ كے بانی عيسی عبدالمجيد منصور نے دعوی كيا ہے كہ لبنان كے شيعہ رہنما امام موسی صدر زندہ ہیں اور جنوبی ليبيا كے شہر سبہا كی جيل میں قيد ہیں۔
عيسی عبدالمجيد نے ليبيا كی حكومت كے اس دعوی كی كہ امام موسی صدر ليبيا سے اٹلی چلے گئے تھے، ترديد كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱۹۹۲ء كے دوران امام موسی صدر كو سبہا شہركی جيل میں ديكھا گيا تھا۔ اور ہمارا یہ دعوی درست ہے اور سبہا جيل كے حكام نے بھی اس بات كی تصديق كی ہے۔ انہوں نے ليبيا حكومت سے مطالبہ كيا كہ تمام سياسی قيديوں اور اغواء شدہ افراد كو رہا كيا جائے ورنہ ہم ان تمام افراد كے نام بھی فاش كردیں گے جو امام موسی صدر كو اغواء كرنے میں شريك رہے ہیں۔
751910
نظرات بینندگان
captcha