بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق خطاطی، مصوری، اسلامی ورثہ، دستاويزی فلموں اور اسلامی كتابوں پر مشتمل آرٹ ميلہ اسلامی سنتر لندن میں يكم سے پندرہ مارچ تك منعقد كيا جائے گا۔
اسلامی سنٹر لندن كی ترجمان ويب سائٹ كی رپورٹ كے مطابق اسلامی آرٹ كی اس نمائش كے دوران مختلف اسلامی موضوعات كے بارے میں سيمينار اور نشستوں كا انعقاد بھی كيا جائے گا۔
اسلامی سنٹر لندن كی جانب سے حال ہی میں قرآن مجيد كی تعليم كی كلاسز كا اہتمام بھی كيا گيا ہےاور بچوں اور بچيوں كے لیے عليحدہ كلاسز منعقد كی جائیں گی۔ اسلامی سنٹر كی انتظامیہ نے یہ بھی خبردی ہے كہ سنٹر كی جانب سے ہر ہفتہ دعائے كميل ، دعائے ندبہ اور دعائے توسل كا بھی اہتمام كيا جاتا ہے۔
752500