بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے "ict.gov.my" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس اسلامی نمائش گاہ میں حلال پروڈكشن جن میں غذا، پوشاك، لباس، گھريلو ڈيكوريشن كا سامان، كتب، مجلہ جات، تعليم و تربيت كی كتب و ديگر وسائل اور اسلامك بنك داری وغيرہ شامل ہوں گے۔
اس نمائشگاہ كے انعقاد كا مقصد یہ ہے كہ ملائيشيا میں مقيم ۱۵ ملين مسلمان اور اس طرح دوسرے مقامات كے مسلمانوں كو حلال پروڈكشن سے آگاہی و آشنائی حاصل ہو گی اور جديد اسلامی پروڈكشن اور اسلامی كمپنيوں سے آگاہی ہو گی۔
واضح رہے كہ اس نمائش گاہ كا اہتمام 'عالمی آصف انسٹیٹيوٹ"نے كيا ہے۔