بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ايجنسی ''Daily Gamecock" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مسلمان طلبہ كی انجمن كے تعلقات عامہ كے سربراہ جناب "رانا بركت" نے اعلان كيا ہے كہ اس ہفتہ آشنائی با اسلام كے منعقد كرنے كا مقصد یہ ہے كہ اسلام كے خلاف ہونے والی سازشوں كا قلع قمع كيا جائے اور اسلام كے بارے میں پيدا ہونے والی ہر قسم كی بدگمانی كو ختم كيا جائے۔
مسلم انجمن كے ايك اور عہديدار جناب طارق سالم نے كہا ہے كہ اسلام كی صحيح تصوير كشی كے نہ ہونے سے جنوبی كرولينا میں مسلمانوں كے خلاف تعصبات اور جذبات كو مشاہدہ كيا جا سكتا ہے اس ہفتہ كے دوران اسلام كی آشنائی كی خاطر متعدد پروگرامز تشكيل دیے جائیں گے۔
758182