بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے شعبہ تركی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس كتاب كی اشاعت كا اہتمام الكوثر پبلشرز نے كہا ہے اور تركی زبان میں اس كا نام "واقعہ كربلا" ركھا گيا ہے۔
مقتل الحسين، ابی مخنف كی شہرہ آفاق كتاب ہے جسے واقعہ كربلا كے بعد تحرير كيا گيا ہے اور اس میں واقعات كربلا كے گوشوں سے پردہ اٹھايا گيا ہے اور یہ كتاب مقتل ابی مخنف كے نام سے معروف ہوئی ہے، اس كتاب میں شہداء كربلا كے اسماء گرامی اور واقعہ كربلا كے راويوں كا ذكر ملتا ہے نامور محقق "حجت اللہ جودكی" كے مطابق مقتل ابی مخنف ہر قسم كے اشتباحات سے منزہ ہے اور اس میں واقعات كربلا كو احسن طريقہ سے بيان كيا گيا ہے۔
واضح رہے كہ اس كتاب كے مصنف كے دوسرے آثار جيسے "خطبہ حضرت زہرا(ع)، جنگ جمل و صفين، واقعہ شہادت محمد بن ابوبكر وغيرہ بھی بہت معروف ہیں۔
758891