شام میں ايرانی آرٹسٹ كے فن پاروں كی نمائش

IQNA

شام میں ايرانی آرٹسٹ كے فن پاروں كی نمائش

12:45 - March 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2093100
ثقافت و آرٹ گروپ: دمشق كی آرٹ گيلری میں ايرانی آرٹسٹ "مرضیہ شجاعی" كے خطاطی كے نفيس فن پاروں كی نمائش كی گئی اس موقع پر شام كے ثقافت وزير جناب "اكثم عبدالحميد" بھی موجود تھے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق كے شام كے دارالحكومت دمشق میں ايرانی آرٹسٹ مرضیہ شجاعی كے خطاطی كے نفيس فن پاروں كی نمائشگاہ كا انعقاد كيا گيا ہے جس میں ان كے نادر فن پاروں كو ركھا گيا ہے۔
اس موقع پر ايرانی اتاشی كے ڈائريكٹر جنرل جناب "باسل سرابی" نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ خط نستعليق میں ايرانی ماہرين كو خاص مہارت حاصل ہے اور مسلم دنيا میں اسے قدر كی نگاہ سے ديكھا جاتا ہے۔
واضح رہے كہ مرضیہ شجاعی ايرانی خطاطی كی انجمن كی اہم ركن ہیں اور انہیں عالمی سطح پر اپنے فن میں مہارت حاصل ہے۔
759319

نظرات بینندگان
captcha