بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سری لنكا میں جامعۃ المصطفی كے تعاون سے قرآن مجيد كے مقابلوں كا انعقاد كيا جا رہا ہے۔
یہ مقابلے سری لنكا كے شہر "والاچينا" كے حوزہ علمیہ "منبع الہدی" میں منعقد كیے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل جامعۃ المصطفی كی جانب میں سری لنكا میں ايك قرآنی وركشاپ كا بھی انعقاد كيا گيا ہے۔
جامعۃ المصطفی كی جانب سے مامور عالم دين جناب حجۃ الاسلام والمسلمين "اسماعيل پيرنيا" نے مختلف مقامات پر قرآن مجيد كی تلاوت و تدريس كی ہے جسے بہت زيادہ سراہا گيا ہے۔
ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جامعۃ المصطفی كے تعاون سے سری لنكا كے جنوب میں ايك اور قرآنی وركشاپ كا انعقاد كيا جائے گا۔
759262