بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ايجنسی "Haj Information" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں كی نظارت سعودی عرب كے ولی عہد اور وزارت دفاع كا قلم دان ركھنے والے "سلطان بن عبدالعزيز" كریں گے۔
عبداللہ بن صالح بن عبدالحميد آل الشيخ نے كہا ہے كہ ان مقابلوں میں ۲۰ ممالك سے ۹۰ حفاظ كرام شركت كریں جن كا تعلق ان ممالك كی مسلح افواج سے ہو گا۔
یہ مقابلے چار شعبہ جات حفظ كل مجيد، ترتيل، تجويد اور حفظ ۲۰ پارہ جات۔ سعودی عرب میں اس نوعيت كے منعقد ہونے والے چھٹے مقابلے ہیں۔
واضح رہے كہ اس قسم كے اولين مقابلہ جات سن ۲۰۰۱ء میں منعقد ہوئے تھے۔
760007