صومالیہ كے مفسر قرآن خالق حقيقی سے جا ملے

IQNA

صومالیہ كے مفسر قرآن خالق حقيقی سے جا ملے

19:55 - March 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2093597
بين الاقوامی گروپ: صومالیہ كے نامور مفسر قرآن شيخ عمر الفاروق جدہ میں ۷۱ سال كی عمر میں اپنے خالق حقيقی سے جا ملے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ايجنسی "العومال اليوم" كے حوالے نقل كيا ہے كہ شيخ عمر الفاروق كا شمار افريقہ كے بہترين مفسرين میں ہوتا تھا اور ان كی تفاسير كو افريقہ میں خاص شہرت حاصل تھی۔
الفاروق ۱۹۴۰ء كو صومالیہ كے "عرمالہ" میں پيدا ہوئے اور ابھی چھ سال كے تھے كہ ان كے سر سے ان كے والدين كا سایہ اٹھ گيا۔
انہوں نے ۱۲ سال كی عمر میں قرآن مجيد كو حفظ كيا اور اس كے بعد قرآن مجيد كی تعليم و تربيت كا بیٹرا اٹھا ليا۔
شيخ عمر الفاروق نے پوری زندگی قرآن مجيد كی ترويج كے لئے وقف كر ركھی تھی اور ان كی اہم ترين تصنيفات میں تفسير قرآن نماياں ہے۔
760696

نظرات بینندگان
captcha