صہيونيوں نے مسجد الاقصی میں نمازيوں پر حملہ كر ديا

IQNA

صہيونيوں نے مسجد الاقصی میں نمازيوں پر حملہ كر ديا

16:35 - March 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2097095
بين الاقوامی گروپ: صہيونی سيكورٹی فورسز نے مسجد الاقصی كی بے حرمتی كے ساتھ ساتھ اس میں موجود نمازيوں پر حملہ كر ديا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے "Palestineinfo" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عينی شاہدين كی رپورٹ كے مطابق اسرائيلی سيكورٹی فورسز نے مسجد الاقصی پر دھاوا بول ديا اور اس مقدس مقام كی بے حرمتی كے ساتھ ساتھ اس میں موجود نمازيوں كو بھی تشدد كا نشانہ بنايا۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق ايك شخص كو شديد چوٹیں آئی ہیں اور اسرائيلی غنڈوں نے تين افراد كو گرفتار بھی كر ليا ہے۔
واضح رہے كہ اسرائيل نے مسجد الاقصی میں اپنی سيكورٹی میں اضافہ كر ديا ہے۔
763798

نظرات بینندگان
captcha