غزہ كی صورت حال ابھی بھی ناگفتہ بہ ہے: oic

IQNA

غزہ كی صورت حال ابھی بھی ناگفتہ بہ ہے: oic

16:34 - March 16, 2011
خبر کا کوڈ: 2097099
بين الاقوامی گروپ: oic نے ايك رپورٹ شائع كی ہے كہ جس میں بتايا گيا ہے كہ غزہ كے ساكنين ابھی بھی ابتدائی سہوليات سے محروم ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے "Palestninfo" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ oic نے ايك رپورٹ شائع كی ہے جس میں بتايا گيا ہے كہ غزہ كے عوام ابھی بھی ابتدائی قسم كی سہوليات سے بے بہرہ ہیں اور وہاں پر انسانی بحران كی كيفيت طاری ہے۔
رپورٹ كے مطابق غزہ كے عوام ابھی بھی پينے كے صاف پانی سے محروم ہیں اور بہت سارے مقام پر پانی لينے كی بارياں بنائی گئی ہیں۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق پانی كے علاوہ وہاں پر بجلی كی سپلائی بھی منقطع رہتی ہے اور غزہ كے عوام كو روزانہ تقريباً ۶ گھنٹے لوڈ شیڈنگ كا سامنا كرنا پڑتا ہے۔
Oic نے اپنی گزارش میں كہا ہے كہ غزہ میں فوری طور پر ۳۰ مدارس كی تعمير ضروری ہے تاكہ تعليم و تربيت كے پروگرام كو دھچكا نہ لگے۔
واضح رہے كہ ہزاروں فلسطينی عوام جہنوں نے غزہ سے نقل مكانی كر كے سرحدی علاقے پر رہائش اختيار كر ركھی تھی وہ بھی ابھی تك وہیں پر ساكن ہیں اور انہیں دوبارہ غزہ میں بسانے كا كوئی اہتمام نہیں كيا گيا ہے۔
764233

نظرات بینندگان
captcha