بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے خبررساں ادارے "oic" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ oic كے جنرل سيكٹری جناب اكمل الدين احسان اوغلو نے غزہ میں اسرائيل كی جانب سے كی گئی وحشيانہ بمباری كی شديد الفاظ میں مذمت كرتے ہوئے اسے بين الاقوامی قوانين كے منافی قرار ديا ہے۔
انہوں نے كہا كہ ان حملوں كے نتائج كا ذمہ دار امريكہ ہو گا اور ساتھ ہی انہوں نے سلامتی كونسل سے اپيل كی ہے كہ اسرائيل كو اس كی جارحيت سے روكا جائے۔
انہوں نے چار ملكی اتحاد "Quartet" جس میں امريكہ، يورپی يونين، روس اور اقوام متحدہ شامل ہیں سے بھی تقاضا كيا ہے كہ اسرائيل كو بين الاقوامی قوانين كی دہجياں بكھيرنے سے روكا جائے۔
766201