بحرينی نوجوانوں نے آج كے دن كا نام "آزادی كا ہفتہ "ركھا ہے

IQNA

بحرينی نوجوانوں نے آج كے دن كا نام "آزادی كا ہفتہ "ركھا ہے

19:49 - April 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2102889
بين الاقوامی گروہ : بحرين كے "۳ اپريل كے انقلابی نوجوان "نامی اتحاد نے آج ۹ اپريل كو سبت التحرير (آزادی كا ہفتہ) نام ديا ہے اور شہريوں سے درخواست كی ہے كہ منامہ كے شہداء چوك میں پر امن مظاہرے كریں
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی اكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ " العالم " سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "۳ اپريل كے انقلابی نوجوان "نامی اتحاد نے بحرين كے مختلف علاقوں كے رہائشيوں سے درخواست كی ہے كہ شہداء چوك میں ہونے والے آج كے اجتماع میں بھر پور شركت كریں ۔
بحرين كے انقلابی نوجوانوں نے اسی طرح اپنے ہم وطنوں سے كہا ہے كہ گاڑيوں كے جلوس كی شكل میں شہداء چوك كی جانب روانہ ہوں اور ايك بھر پور اجتماع تشكيل ديتے ہوئے شہداء چوك كے نزديكی پل پر اپنی گاڑيوں سے اتر كر پر امن احتجاجی مظاہرہ كریں۔
771073
نظرات بینندگان
captcha