عراق میں قرآن كريم كی بے حرمتی كے خلاف بڑے پيمانے پر احتجاجی مظاہرہ

IQNA

عراق میں قرآن كريم كی بے حرمتی كے خلاف بڑے پيمانے پر احتجاجی مظاہرہ

14:08 - April 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2103366
بين الاقوامی گروہ: عراق كے جنوبی شہر ميسان كی بلدياتی كونسل كے ركن «ميثم لفته الفرطوسی» نے اس صوبے میں امريكا كے نام نہاد پادری ٹيری جونز كے غير اخلاقی اور نفرت انگيز فعل كے خلاف شديد احتجاج كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی اكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ الكوثر سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ٹيری جونز كے ہاتهوں قرآن كريم كی اہانت دہشت گردی كامصداق ہے اور جن لوگوں نے قرآن كريم كا نسخہ نذر آتش كیے جانے پر مہر سكوت نہیں توڑی انہوں نے در حقيقت اپنی كرامت اور عزت نذر آتش كیے جانےپر خاموشی اختيار كر ركهی ہے ۔
انہوں نے اسی طرح قرآن كريم كے دفاع میں ''عالمی غم و غصہ " كے نام سے ايك خاص دن منانے كا مطالبہ كيا اور اس شدت پسند پادری كی طرف سے آئندہ ايسے نا پسنديدہ اور شر انگيز اقدامات كی روك تهام پر زور ديا
770866
نظرات بینندگان
captcha