لاہور میں پہلی صنعتی اور ثقافتی نمائش كا افتتاح

IQNA

لاہور میں پہلی صنعتی اور ثقافتی نمائش كا افتتاح

16:33 - April 13, 2011
خبر کا کوڈ: 2105447
ثقافت و ہنر گروپ : لاہور میں ہونے والی پہلی بين الاقوامی صنعتی اور ثقافتی نمائش میں خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ايران نے بھی شركت كی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پہلی صنعتی اور ثقافتی نمائيش كا افتتاح ۸ اپريل كو جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع بين الاقوامی نمايشگاہ میں كيا گيا جس میں خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ايران نے بهی شركت كی ۔
اس نمايش میں جو تين دن كے لیے منعقد ہوئی تھی پاكستان، انڈونيشيا اور چين كی صنعتی ، ثقافتی اور Handicrafts اشياء كو ركها گيا تها
اس نمايش میں خانہ فرہنگ ايران كے اسٹال پر انگوٹھيوں، مينا كاری كی مصنوعات اور ايرانی ہنرمندوں كی خطاطی كے فن پارے ركھے گئے ۔
773100
نظرات بینندگان
captcha