بحرين میں "امام علی(ع)" مسجد كا انہدام

IQNA

بحرين میں "امام علی(ع)" مسجد كا انہدام

21:11 - April 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2107961
بين الاقوامی گروپ: آل خليفہ اور آل سعود كی فورسز نے ۱۷ اپريل كو بحرينی مظاہرين پر حملہ كرتے ہوئے اس ملك كی امام علی علیہ السلام مسجد كو منہدم كر ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "العالم" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آل خليفہ اور آل سعود كی فورسز نے گزشتہ رات بحرين كے شمالی علاقے مسلم آباد كی امام علی علیہ السلام مسجد پر حملہ كر كے اسے شہيد كر ديا ہے۔
۱۴ فروری كے انقلابی جوانوں كے اتحاد نے آل خليفہ اور آل سعود كے اقدامات كا مقابلہ كرتے ہوئے يورپی يونين سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ ان دو حكومتوں پر دباؤ ڈال كر انہیں بحرينی جيلوں میں موجود قيديوں پر تشدد اور ان كی رہائی پر مجبور كيا۔
بحرينی عوام كے حامی كميشن كے ركن "شيخ حسن التريكی" نے بھی اس سلسلے میں كہا ہے كہ يورپ كی بعض حقوقی آرگنائزيشنز اور وكلاء نے بحرينی عوام كے قتل عام میں ملوث عناصر پر بين الاقوامی عدالت میں كيس چلانے كا فيصلہ كيا ہے۔
776196

نظرات بینندگان
captcha