خبررساں ايجنسی شبستان كی رپورٹ كے مطابق ايام فاطمیہ(س) كی مناسبت سے كربلا معلی میں ۱۸ اپريل كو عزاداری كے پروگرام منعقد ہوئے ہیں جن میں اہل بيت(ع) كے چاہنے والوں كی كثير تعداد نے شركت كی ہے۔
ايام فاطمیہ(س) كی مناسبت سے كربلا شہر كے بازار بند تھے اور اس شہر كے مختلف مقامات پر سياہ علم اور بينر نصب كیے گئے ہیں۔
آستان مقدس حرم مطہر امام حسين (ع) كے سيكرٹری جنرل "افضل الشامی" نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ حرم مطہر امام حسين(ع) كے تمام اراكين نے ايام فاطمیہ(س) كی مناسبت سے منعقد ہونے والے عزاداری كے پروگراموں میں شركت كی ہے۔
776515