بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "معا" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تحريك حماس كے ايك سابق لیڈر عبدالعزيز الرنتيسی كی شہادت كی برسی كی مناسبت سے اس سنٹر كا افتتاح كيا گيا ہے كہ جس كا مقصد جہادی راستے كو جاری ركھنا ہے۔
تحريك حماس كے بيانیے میں آيا ہے كہ عنقريب بہت سے جوان قرآنی علوم كے اس سنٹر سے استفادہ كریں گے اور یہ سنٹر ايسی نئی نسل كی تربيت كرے گی جو جديد علوم كے ساتھ ساتھ قرآن كريم كے حافظ بھی ہوں گے۔
اس قرآنی علوم كے سنٹر كے لئے عوامی امداد جمع كرنے كی كمیٹی كے انچارج ايمن يوسف نے كہا ہے كہ یہ سنٹر دو شعبوں پر مشتمل ہے ايك علوم قرآنی اور دوسرا ٹيكنيكل مہارتوں كی تعليم كا شعبہ جو قرآنی اور ديگر علوم كی تعليم كے ميدان میں سرگرمياں انجام دے گا۔
777042