فرانس میں مسلمانوں كی ۲۸ویں سالانہ نشست كا اہتمام

IQNA

فرانس میں مسلمانوں كی ۲۸ویں سالانہ نشست كا اہتمام

21:40 - April 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2109325
ثقافتی گروپ: فرانس كے دارالحكومت پيرس میں ۲۲ اپريل سے ۲۵ اپريل كو اس ملك میں مقيم مسلمانوں كی ۲۸ویں سالانہ نشست منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "uoif-ramf" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ نماز جمعہ كے انعقاد سے اس سالانہ نشست كا آغاز اور فرانس میں مقيم نامور علماء اور قراء كی تلاوت قرآن كريم سے جاری رہے گی۔
اسی طرح اس سالانہ نشست كے انعقاد كی انچارج "فاطمہ آياچ" اس نشست میں تقرير كر كے اپنے آئندہ كے پروگراموں كی وضاحت پيش كریں گی۔
كہا جاتا ہے كہ فرانس كے مسلمانوں كی ۲۸ویں سالانہ نشست "موجودہ دور میں مسلمانوں كی مشكلات" كے موضوع پر منعقد ہو گی۔
777825

نظرات بینندگان
captcha