ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ "محيط " سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مطبوعات اور حقوق مالكان كی جانچ پڑتال كے ادارے نے قاہرہ كے ايك پبلشنگ ادارے كے مسؤول كو لائسنس كے بغير 553000 ، قرآن كريم كے نسخے اشاعت كرنے پر شامل تفتيش كر ليا ہے ۔
اس ادارے نے مصر كی وزارت تعليم اور متعلقہ اداروں سے لائسنس حاصل كیے بغير نشر كی گئی ايك ہزار كتابیں بھی ضبط كر لی ہیں اور مصر كی اعلیٰ عدالت سے اپيل كی ہے كہ اس سلسلے میں مزيد تحقيقات كرے ۔
776152