بحرين میں ہفتہ قومی يكجہتی منايا جا رہا ہے

IQNA

بحرين میں ہفتہ قومی يكجہتی منايا جا رہا ہے

23:56 - April 25, 2011
خبر کا کوڈ: 2111934
بين الاقوامی گروہ : ہفتہ قومی يكجہتی كے خصوصی پروگرام كل سے ، بحرينی شہريوں كی جانب سے آل خليفہ اور آل سعود كی ظالمانہ كاروائيوں كےخلاف نفرت كا اظہار كرنے كے لیے اس ملك میں شروع كیے جا رہے ہیں
ايرانی كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سائٹ العالم سے نقل كيا ہے كہ یہ خصوصی پروگرام فرقہ وارانہ سازشوں كو ناكام بنانے كے لیے ہے كہ آل خليفہ كے وظيفہ خور ذرائع ابلاغ اسی كی تبليغ كر رہے ہیں ۔
ہفتہ وحدت ملی كے دوسرے دن كے پروگراموں میں سے ايك یہ ہے كہ نماز عشاء كے بعد مساجد اور گھروں میں دعائے جوشن صغير كا ورد كيا جائے اور خدا كے حضور كاميابی كے لیے دعا كی جائے۔
۱۴ فروری كے اتحاد نے بحرينی شہريوں سے مساجد میں بھر پور شركت ، قرآن كی قرائت، اللہ اكبر كے فلك شگاف نعروں اور قرآن مل كر پڑھنے كا مطالبہ كيا ہے تاكہ اس كے ذريعے مساجد میں آل سعود اور آل خليفہ كی فورسز كی جانب سے قرآن سوزی كی مذمت كریں ۔
779932
نظرات بینندگان
captcha