او آئی سی نے بحرين كے معاملے میں اپنی ذمہ دارياں پوری نہیں كی ہیں

IQNA

او آئی سی نے بحرين كے معاملے میں اپنی ذمہ دارياں پوری نہیں كی ہیں

23:57 - April 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2113447
بين الاقوامی گروہ :افسوس كے ساتھ كہنا پڑتا ہے كہ او آئی سی نے بحرينی عوام كا قتل عام روكنے كے لیے اپنی ذمہ دارياں ادا نہیں كیں اور ابھی تك كسی بھی اسلامی ملك كی جانب سے بحرين میں حالیہ كشيدگی ختم كروانے كے لیے ہنگامی اجلاس كی درخواست كے حوالے سے كوئی مثبت قدم نہیں اٹھايا گيا ہے
خطے اور جہان اسلام كے امور كے ماہر سيدمحمد صادق‎الحسينی،نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ او آئی سی نے بحرين كے معاملے میں اپنی ذمہ دارياں ادا نہیں كی ہیں اور بہت سے علمائے اہل سنت نے بھی اقدار سے ہٹ كر بحرينی عوام پر فرقہ واريت كا الزام لگايا ہے
انہوں نے آخر میں او آئی سی كی جانب سے ہنگامی اجلاس كی درخواست كے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں سفر حج پر پابندی عائد كرنے كو سعودی عرب پر دباؤ بڑھانے كے لیے مفيد قرار ديا۔
781110
نظرات بینندگان
captcha