ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مصطفی الغالبی نے كويت میں منعقدہ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں، جائزہ كويت میںشركت كی اور تجويد میں دوسرا انعام ليا جس پر كل امام حسين علیہ السلام كے مقدس آستان نے ان كی تجليل و تكريم كی۔
ياد رہے كہ شعبہ تجويد میں مغرب كے قاری نے پہلی ،مصطفی الغالبی نے دوسری اور پاكستان كے نمائندہ قاری نے تيسری پوزيشن حاصل كی تھی ۔
قابل ذكر ہے كہ پچاس اسلامی ممالك كے قاری اور حفاظ بين الاقوامی قرآنی مقابلوں "جائزہ كويت" میں شريك تھے ۔یہ مقابلے كويت كی وزارت اوقاف اور امور اسلامی كے زير اہتمام ۱۳ اپريل سے ۱۹ اپريل تك منعقد كیے گئے۔
783029