بحرين كے مجاہد عالم دين حجتالاسلام والمسلمين شيخ «ميثم الجمری» نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ گفتگو كے دوران اس بات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے مزيد كہا : بحرينی حكومت كی جانب سے مساجد اور امام بارگاہیں ڈھانے، شيعوں كے مقدسات كی توہين اور قرآن كريم جلانے جيسے كافرانہ اقدامات آل سعود كے احكام كی پيروی كا نتيجہ ہیں چونكہ وہ اس سے پہلے جنت البقيع میں آئمہ بقيع كی قبور مسمار كرنے كا گھناؤنا فعل كر چكے ہیں اور اس طرح كے جاہلانہ اقدامات صرف سعودی عرب كی تاريخ میں رقم ہیں ۔
781114