اسلامی دنيا كے لیے امريكا اور اسرائيل سب سے بڑا خطرہ ہیں

IQNA

اسلامی دنيا كے لیے امريكا اور اسرائيل سب سے بڑا خطرہ ہیں

13:45 - May 03, 2011
خبر کا کوڈ: 2116593
بين الاقوامی گروہ : سعودی عرب كے شيعہ اكثريتی شہر سیھات كے شيعہ دانشور سيد حسن النمر نے اسرائيل اور امريكا كو اسلامی دنيا كے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار ديتے ہوئے سعودی حكام كو خبردار كيا : "اگر تم موجودہ صورتحال كو بحرانی سمجھتے ہو اور اس كے برقرار رہنے سے پريشان ہو تو عوامی مطالبات پورے كرنے كی كوشش كرو"
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ راصد سے نقل كرتے ہوئے رپورٹ دی ہے كہ شيعہ اكثريتی علاقے سیھات میں واقع مسجد «الحمزه بن عبدالمطلب» كے امام جماعت حجت‌الاسلام والمسلمين «سيد‌حسن النمر»نے سعودی عرب اور بعض دوسرے عرب ممالك میں مظاہروں كی شدت كے بعد كہا : مستقبل نزديك میں یہ بحرانی اور پر تشدد دور ختم ہو جائے گا اور تمام لوگوں خاص طور پر اہل علم كی ذمہ داری ہے كہ فتنوں اور بحرانوں كی آگ بجھانے میں اپنا كردا ادا كریں۔
784905
نظرات بینندگان
captcha