ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اديان و مذاہب يونيورسٹی میں "ايران و عراق كے تاريخی اور ثقافتی روابط كا تجزیہ "كے عنوان سے منعقد ہونے والی كانفرنس كے شركا كی جانب سے اديان و مذاہب يونيورسٹی كے دورے كے موقع پر حجتالاسلام نواب نے مزيد كہا : ہم دوسرے اديان كا مطالعہ فتنہ اندازی اور تفرقے كی غرض سے كبھی نہیں كرتے بلكہ ہم دوسرے اديان كی شناخت كے بعد مشتركہ امور پر اعتماد كرتے ہوئے دين اسلام كی حقانيت ثابت كریں گے ۔
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ اديان كے مطالعے كے بعد یہ بات كھل كر سامنے آ جاتی ہے كہ موجودہ دور میں بڑھتے ہوئے قومی اور دينی اختلافات كا سبب ضروری شناخت كا فقدان ہے ۔
787235