ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس سنٹر كے سربراہ حجتالاسلام والمسلمين علی مخدوم نے تہران بك فيسٹيول كی انتظامیہ كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے امسال اس سنٹر میں ماہرين كی تعداد زيادہ كرنے كے بارے بتاتے ہوئے كہا : یہ بك ميلہ در حقيقت ايك بہت بڑا ثقافتی فيسٹيول ہے كہ جہاں پر افكار كا تبادلہ ہوتا ہے اور علم و دانش ارتقائی منزلیں طے كرتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ حجتالاسلام والمسلمين علی مخدوم نے عصر حاضر كی ضروريات كو درك كر كے اس كے مطابق كتابیں بازار میں لانے كی ضرورت پر زور ديا۔
790093