ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «saphirnews» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس فلم كے مسلمان ڈائريكٹر مراكش سے تعلق ركھنے والے اسماعيل فرخی ہیں اور اس میں طاہر رحيم بطور اداكار كام كر رہے ہیں جو الجزائر سے تعلق ركھتے ہیں اور فرانس میں مقيم ہیں ۔
اس فلم كو ۱۹ مئی كو طلبہ كے ساتھ مخصوص فيسٹيول "كن " میں دكھايا گيا ہے اور ۲۸ ستمبر سے فرانس كے اوكرائين كے اندر سينماؤں میں اس كی عام نمائش كی جائے گی ۔
اس فلم كی سٹوری ايك الجزائری مرد يونس كے بارے میں ہے كہ جو ايك یہودی جوان كے ساتھ آشنائی كے بعد فرانس كے مزاحمتی گروپوں میں شامل ہو جاتا ہے اور جرمن فوجوں كا مقابلہ كرتا ہے ۔
795064