پيرس ؛ اسلام كے سياسی نظريات كا جائزہ

IQNA

پيرس ؛ اسلام كے سياسی نظريات كا جائزہ

22:50 - May 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2125978
بين الاقوامی گروپ : فرانس كے دار الحكومت پيرس میں ۱۶ جون بروز جمعرات كو ايك نشست كے دوران اسلام كے سياسی نظريات پر بحث كی جائے گی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «imarabe»كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نشست پيرس میں واقع جہان عرب انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام تيونس كے قانون دان اور اسلام كے سياسی نظريات اور عمومی حقو ق كے ماہر عياض بن عاشور كے خطاب كے ساتھ منعقد ہو گی ۔
یہ تيونسی قانون دان اس نشست میں سياسی امور میں اسلام كے مختلف سياسی نظريات سے متعلق خطاب كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ جہان عرب انسٹی ٹيوٹ كو ۱۹۷۳ء میں منظور كيا گيا تھا اور اس مركز كو انجينئيرز كے ايك گروپ نے عربی اور غربی ثقافت كے امتزاج كے ساتھ تعمير كيا ہے بالآخر ۱۹۸۷ء میں اس كا افتتاح كر كے اسے عامۃ الناس كے استفادے كے لیے كھول ديا گيا تھا ۔
795427
نظرات بینندگان
captcha