قرآن كريم میں ۱۱۵ مرتبہ كلمہ دنيا اور ۱۱۵ مرتبہ كلمہ آخرت آيا ہے ؛ يعنی دنيا بھی اور آخرت بھی

IQNA

قرآن كريم میں ۱۱۵ مرتبہ كلمہ دنيا اور ۱۱۵ مرتبہ كلمہ آخرت آيا ہے ؛ يعنی دنيا بھی اور آخرت بھی

14:06 - May 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2129541
قرآنی فعاليتوں كا گروپ : حجت الاسلام و المسلمين محسن قرائتی نے تمام ظاہری اور باطنی مسائل كی جانب يكساں توجہ كی ضرورت پر زور ديتے ہوئےكہا : قرآن كريم میں ۱۱۵ مرتبہ كلمہ دنيا اور ۱۱۵ مرتبہ كلمہ آخرت تكرار ہوا ہے ؛ يعنی دنيا بھی اور آخرت بھی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ درس ھای قرآن سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حجت الاسلام و المسلمين محسن قرائتی نے یہ بات غيبی الٰہی امداد كے موضوع پر اپنے تفسير كے درس میں كہی جو كہ پچيس اپريل كو ايران كےسركاری ٹيلی وژن سے نشر كيا گيا ۔
اس درس میں حجت الاسلام و المسلمين محسن قرآتی نے سعی و كوشش كے بعد اپنے كاموں كو خدا كے سپرد كرنے كی اہميت پر روشنی ڈالی اور قرآن كريم كی روشنی میں ان مقامات كو حاضرين كے لیے بيان كيا كہ جہاں غيبی امداد فرشتوں ، پرندوں ، ہوا ، مٹی اور دريا وغيرہ كے ذريعے مومنين كے شامل حال ہوتی رہی ہے ۔
799301
نظرات بینندگان
captcha