سينيگال ، يوم قرآن كريم كا انعقاد

IQNA

سينيگال ، يوم قرآن كريم كا انعقاد

13:56 - May 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2129544
بين الاقوامی گروپ : يوم قرآن كريم كے عنوان سے دوسرا اجتماع سينيگال كے شہر لوگا میں ۲۸ مئی كو منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «APS» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اجتماع مقامی وقت كے مطابق ٹھيك ۹ بجے مدرسہ دار السلام میں طلبہ ، علماء اور حكومتی شخصيات كی موجودگی میں شروع ہو گا ۔
سينيگال كے نماياں ترين قاريوں كی جانب سے قرآن كريم كی قرآئت كے بعد " اجتماعی صلح و ثبات كے لیے قرآنی تعليمات " كے موضوع پر ايك علمی نشست كا انعقاد ہو گا ۔
قابل ذكر ہے كہ سينيگال كے قرآنی مدارس دونوں شفٹوں يعنی صبح و شام طلبہ كے لیے كلاسوں كا اہتمام كرتے ہیں تاكہ زيادہ سے زيادہ طالب علم ناظرہ قرآن، قرائت اور حفظ قرآن كريم سے مستفيد ہو سكیں ۔
799097
نظرات بینندگان
captcha