عراق اور امريكا امن معاہدے كی مدت قابل افزائش نہیں ہے
بين الاقوامی گروپ : نجف اشرف كے امام جمعہ نے ۲۷ مئی كو نماز جمعہ كے خطبوں میں امريكی افواج كی عراق میں موجودگی كو امن و امان كے حوالے سے بے اثر قرار ديتے ہوئے اس بات پر زور ديا كہ عراق اور امريكا امن معاہدے كی مدت كسی طور نہیں بڑھائی جا سكتی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ alqubanchi كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نجف اشرف كے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمين سيد صدر الدين قبانچی نے كل نجف كے مركزی امام بارگاہ فاطمیہ میں نماز جمعہ كے خطبوں میں عراق كے داخلی مسائل كا تجزیہ و تحليل كرتے ہوئے امريكی قابض افواج اور عراق كے درميان امن معاہدے كے ساتھ ساتھ عراق كی تمام جماعتوں اور گروپوں كے درميان باہمی اتحاد كی صورتحال كا بھی جائزہ ليا ۔
799407