ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «فلسطين آنلاين» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كو غزہ كی پٹی كے ساتھ ملانے والے راستے رفح كو آج مقامی وقت كے مطابق ٹھيك ۹ بجے صبح كھول ديا گيا اور مصری حكام اس راستے كو جمعے كے سوا ہر روز صبح ۹ بجے سے شام پانچ بجے تك كھلا ركھیں گے ۔
اس راستے كو مستقل طور پر كھول دينے پر صیہونی حكومت تلملا اٹھی ہے چونكہ اسرائيل نے گزشتہ چار سال سے اس راستے كو بند كر كے غزہ كے باسيوں پر سخت دباؤ ڈالا ہوا تھا ليكن اسرائيل كے ديرينہ حامی مصر كے سابق صدر حسنی مبارك كے بعد اس راستے كو فلسطينوں كے لیے كھول ديا گيا ہے ۔
799574